اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

اسرائيل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کردیے

datetime 14  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیلی دفاعی حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ موجودہ فوجی محاذ آرائی آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے جاری رکھے گا اور اس کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس جنگ کے دورانیے کے بارے میں کوئی واضح مدت نہیں دے سکتے کیونکہ ایرانی ردعمل شدید ہو سکتا ہے اور آنے والے دن کافی چیلنجنگ ہو سکتے ہیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق ایران پر فضائی حملے کے دوران اسرائیل کے 200 کے قریب جنگی طیاروں نے پانچ مختلف مراحل میں شرکت کی، جن میں ایران کے درجنوں ریڈار سسٹم اور زمین سے فضاء میں مار کرنے والے دفاعی میزائل سسٹمز کو تباہ کر دیا گیا۔مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو خاص طور پر نشانہ بنایا اور اسے غیر مؤثر بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ انقلابی گارڈز اور فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈرز کا ایک خفیہ اجلاس جو زیر زمین ہو رہا تھا، اسرائیلی حملے کا ہدف بنا۔سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے تمام سفارت خانے تاحکمِ ثانی بند کر دیے ہیں جبکہ قونصلر سروسز بھی فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…