اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران کی فوج نے ایک اور جدید اسرائیلی جنگی طیارہ F-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے “مہر” کے مطابق، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے ملک کے مغربی علاقے میں اسرائیل کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے سے قبل اس کا پائلٹ ایجیکشن کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، تاہم ایرانی اسپیشل فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے دو اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے ایک کی پائلٹ خاتون تھیں اور انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کسی بھی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف عسکری طاقت کے مظاہرے کر رہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…