جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل پربہت بڑےپیمانے پر حملےکریں گے، ایران نے فرانس،برطانیہ اور امریکا کوآگاہ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران نے عالمی برادری کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایک بڑی عسکری کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تہران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کا ردعمل شدید اور وسیع پیمانے پر ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق، ایرانی صدر نے اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملے کے بعد اپنی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا، جس کی صدارت انہوں نے خود کی۔ اس اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے ممکنہ جواب پر غور کیا گیا اور مختلف آپشنز پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ محدود نوعیت کا نہیں ہو گا، بلکہ بھرپور اور واضح پیغام دینے کے لیے انجام دیا جائے گا۔ اس پیش رفت نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے، اور مغربی ممالک کی تشویش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مغربی طاقتوں کو پیشگی اطلاع دے کر سفارتی سطح پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا خمیازہ اب اسے بھگتنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…