بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل کا ایران پر حملہ، معروف جوہری سائنسدان اور فوجی کمانڈر مارے گئے، قم میں سرخ پرچم لہرا دیا گیاجمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کیے گئے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں میں ایران کی فوجی قیادت کے چند نمایاں افسران کے ساتھ ساتھ معروف جوہری سائنسدان بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ان حملوں کے بعد ایران کے مقدس شہر قم میں واقع جمکران مسجد کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔ شیعہ روایات میں سرخ پرچم “انتقام” کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور یہ قدم ایران کی جانب سے شدید ردعمل کی غمازی کرتا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد مسجد جمکران کے صحن میں جمع ہو کر اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایرانی افواج کے سربراہ اور پاسدارانِ انقلاب کے اہم عہدیداروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان واقعات کے بعد ایران نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا۔یہ سارا معاملہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق حساس مذاکرات کا عمل جاری تھا۔ خطے کی موجودہ صورتحال نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خدشات کو جنم دے رہی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…