جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ایران اسرائیل کشیدگی: 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت مزید مشکل میں پھنس گیا

datetime 14  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل کشیدگی کے بعد 6 ممالک کی فضائی حدود بند، بھارت کی فضائی صنعت کو بڑا دھچکا، پاکستان کا فضائی نظام قدرے محفوظ رہامشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد چھ ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے عالمی فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، تاہم پاکستان کو اس صورتِ حال سے خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ اس کے برعکس بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری کو بھاری مالی اور آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی، جس کے بعد عراق، اردن، شام، لبنان اور اسرائیل نے بھی حفاظتی تدابیر کے تحت فضائی راستے بند کر دیے۔ ان بندشوں کی وجہ سے بھارت کی کم از کم 30 پروازوں کو متبادل روٹس پر منتقل کرنا پڑا، جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت بھارت سے دہلی کی دو پروازیں ایران کی فضائی حدود میں داخل ہو چکی تھیں، جنہیں بعد ازاں واپس موڑ دیا گیا۔ اس دوران کئی اہم بین الاقوامی پروازوں کو راستے تبدیل کرنا پڑے، جیسے واشنگٹن سے دہلی، نیویارک سے ممبئی اور لندن سے دہلی جانے والی پروازوں کو ویانا میں اتارا گیا، جبکہ دیگر پروازیں فرینکفرٹ، جدہ اور شارجہ منتقل کی گئیں۔مشرق وسطیٰ کی فضائی بندش کے سبب امریکا سے بھارت جانے والی پروازوں کو اب کینیڈا، روس، منگولیا، چین اور بنگلہ دیش کے فضائی راستوں سے ہو کر گزرنا پڑ رہا ہے، جس سے پروازوں کے دورانیے میں 3 سے 4 گھنٹے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ادھر ایران-اسرائیل تنازعے کی شدت کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سے جدہ کی سات پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کویت سے کراچی آنے والی دو بین الاقوامی پروازیں چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔دبئی سے کراچی کی دو پروازوں میں روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جبکہ کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی پروازوں میں بھی ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی سے مسقط کی قومی ائیرلائن کی پرواز پانچ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان آنے اور جانے والی کئی پروازیں بھی ایک سے دو گھنٹے کی تاخیر سے متاثر ہوئیں۔ماہرین کے مطابق اگر خطے کی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو فضائی آپریشن پر اس کے طویل مدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے عالمی ائیرلائنز کو نہ صرف لاگت میں اضافہ برداشت کرنا پڑے گا بلکہ شیڈولز کی بحالی میں بھی وقت لگے گا۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…