بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

’’اسرائیلی جنگی طیاروں کے پاس یقیناًاضافی فیول ٹینک ہوں گے، اور یہ ایران کیلئے انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ۔۔۔ ‘‘ چینی تجزیہ کار نے ایران کی سب سے بڑی کمزوری کی نشاندہی کر دی

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کی ایٹمی تنصیبات، پاسدارانِ انقلاب کے ہیڈکوارٹر اور دیگر کلیدی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں چھ ایرانی سائنسدان اور اعلیٰ فوجی افسران شہید ہو گئے۔ ان حملوں کے بعد عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے، اور چینی دفاعی تجزیہ کار نے اس سلسلے میں ایران کی کمزور فضائی دفاعی صلاحیت پر کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، چینی تجزیہ نگار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے F-35I جنگی طیاروں کی اندرونی ایندھن کے ساتھ پرواز کی حد تقریباً 1200 کلومیٹر ہے، جب کہ اسرائیل سے ایران کے دارالحکومت تہران کا فاصلہ تقریباً 1500 کلومیٹر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فرق ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کو اضافی ایندھن کے ٹینک ساتھ لے کر اڑان بھرنا پڑی ہو گی۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی فیول ٹینک F-35I طیاروں کی اسٹیلتھ خصوصیات کو متاثر کرتے ہیں، کیونکہ ایندھن کے ٹینک جہاز کی سطح سے باہر ہوتے ہیں اور ریڈار پر آسانی سے نظر آ سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ اسرائیلی طیارے ایران میں داخل ہونے سے قبل اضافی ٹینک گرا چکے ہوں، لیکن حملے کے دوران جہازوں پر نصب “پائیلونز” باقی رہے ہوں، جو کہ ریڈارز کے لیے نمایاں ہوتے ہیں۔

چینی تجزیہ کار کے مطابق، اس حملے سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ ایران کو اپنے فضائی دفاعی نظام میں نہ صرف ساز و سامان کے لحاظ سے بلکہ افرادی قوت اور تربیت کے حوالے سے بھی سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اسرائیلی طیارے اسٹیلتھ میں کمی کے باوجود ایران کے حساس علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ ایران کی فضائی نگرانی اور ردعمل کی اہلیت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔تجزیہ کار نے ایران کے فضائی دفاعی ڈھانچے کی ازسرِ نو جانچ اور اسے جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…