اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ، مسلح افواج کے سربراہ سمیت متعدد اہم شخصیات جاں بحق

datetime 13  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب /تہران(این این آئی )اسرائیل نے جمعے کو علی الصبح ایران پر بڑے حملے میں اس کی جوہری اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ میزائل تیار کرنے والی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا جس میں ایران کے متعدد فوجی کمانڈر اور جوہری سائنسدان مارے گئے ،اس کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا ہے۔ جوابی حملے میں ایران نے درجنوں ڈرون اور میزائل اسرائیل کی طرف فائر کئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی طرف سے اسرائیل کی طرف ایک سو سے زیادہ ڈرون اور میزائل فائر کئے گئے ، ایران کے فوجی اور جوہری اہداف پر حملوں میں اسرائیلی فضائیہ کے 200 طیاروں نے حصہ لیا ، حملوں کے بعد ایران کے داراحکومت تہران اور دیگر کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،ملک کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری اسرائیلی حملے میں مارے گئے وہ ایران کی اعلی ترین فوجی شخصیت تھے، حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی بھی مارے گئے ۔

ایران کے جوہری سائنسدان اور اٹامک انرجی آف ایران کے سابق سربراہ فردون عباسی اور جوہری سائنسدان اور آزاد یونیورسٹی کے صدر مہدی تہرانچی بھی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ،اس کے علاوہ خاتم الابنیا ہیڈکوارٹرکے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد بھی مارے گئے ۔ تہران میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جن میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری مارے گئے ۔ دارالحکومت میں کئی مقامات پر رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور عام شہریوں کے مارے جانے اور زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…