تہران(این این آئی )ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکرچی نے رہائشی عمارتوں سمیت ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل شکرچی نے جمعے کی صبح کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے راتوں رات کیے جانے والے حملے کا بھرپور جواب ملے گا۔