پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکی کا بڑے اسلامی ملک کو 48 جنگی طیارے برآمد کرنے کا اعلان

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکی انڈونیشیا کو 48 مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارے برآمد کرے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر اور دوست ممالک کے درمیان طے پایا ہے، جس کے تحت ترکی میں تیار ہونے والے “کان” (Kaan) طیارے انڈونیشیا کو فراہم کیے جائیں گے۔ کان طیارہ ترک سرکاری ادارے “ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز” (TAI) کی جانب سے تیار کردہ پانچویں نسل کا جدید جنگی طیارہ ہے جو ترکی کی دفاعی صنعت میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔صدر اردوان کے مطابق طیاروں کی تیاری کے عمل میں انڈونیشیا کی مقامی تکنیکی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکی کی دفاعی صنعت جس میں معروف بیرقدار ڈرونز بھی شامل ہیں، ملکی برآمدات کا ایک نمایاں حصہ بن چکی ہے۔ سال 2024 میں ترکی کی دفاعی برآمدات 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف ترکی کے دفاعی شعبے کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…