پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ

datetime 10  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادھر یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں ایک اور سنگین موڑ سامنے آیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے ملک پر بڑے پیمانے پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جن میں یوکرینی فضائی دفاع نے بڑی تعداد میں ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

روئٹرز کے مطابق، یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 479 ڈرونز میں سے 460 کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ 20 میزائلوں میں سے 19 کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے جب یوکرین نے روس کے اندر گھس کر اس کے کئی بمبار طیاروں کو تباہ کیا تھا۔روس کی وزارت دفاع نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی یوکرین کی جانب سے رواں ماہ روسی فضائی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں کی گئی، اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرینی حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک روسی حملہ مغربی یوکرین کے شہر ڈوبنو میں موجود ایک اہم اڈے پر ہوا، جو پولینڈ کی سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پولش فوج نے اس پیش رفت کے بعد اپنی فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے لیے اتحادی طیاروں کی مدد سے فوری فضائی دفاعی کارروائی کی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…