منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

datetime 5  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس نے ایک اور سوشل میڈیا شخصیت کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوٹیوب پر معروف جسبیر سنگھ کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ پر الزام ہے کہ اس کے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ روابط تھے اور وہ ماضی میں تین مرتبہ—2020، 2021 اور 2024 میں—پاکستان کا سفر بھی کر چکا ہے۔ بھارتی تفتیشی حکام کے مطابق، اس نے اپنے تعلقات چھپانے کے لیے گرفتاری سے قبل اپنے موبائل اور دیگر ڈیجیٹل آلات سے کئی اہم شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی۔

تحقیقات میں مزید یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات ایک اہلکار احسان الرحیم المعروف “دانش” سے تھا، جسے حالیہ دنوں میں بھارت سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، جسبیر کا تعلق مبینہ طور پر پاکستانی انٹیلی جنس افسر “شاکر عرف جٹ رندھاوا” سے بھی رہا ہے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دہلی میں منعقدہ پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں وہ پاکستانی نمائندوں اور وی لاگرز سے بھی ملا۔ اس کے قبضے سے حاصل شدہ الیکٹرانک سامان میں کچھ پاکستانی نمبرز اور مشتبہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

موہالی کے اسپیشل آپریشن سیل میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ اس مبینہ جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی ایسے ہی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…