جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

چین نے دنیا کا سب سے بڑا ’’ڈرون ایئر کرافٹ ‘‘بنا لیا

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے عسکری میدان میں ایک اور بڑی پیش رفت حاصل کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون بردار ہوائی جہاز “Jiu Tian” تیار کر لیا ہے، جو جدید جنگی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس جدید طیارے کی تیاری چین کی دو دفاعی کمپنیوں کے تعاون سے عمل میں آئی ہے، جس سے چین کا فضائی دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

یہ طاقتور ڈرون ائیر کرافٹ ایک بار میں 4300 میل تک پرواز کر سکتا ہے اور اس کے ذریعے 100 چھوٹے ڈرون فضا میں چھوڑے جا سکتے ہیں۔ ان میں خودکش (کامی کازی) ڈرونز کے ساتھ ساتھ مسلسل نگرانی کرنے والے “لوئٹرنگ” ڈرونز بھی شامل ہیں۔”Jiu Tian” کا وزن تقریباً 11 ٹن ہے اور یہ 6 ٹن کے ہتھیار یا ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ہوائی جہاز 49 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے، جس کے باعث دشمن کے دفاعی نظام کے لیے اسے نشانہ بنانا انتہائی دشوار ہوگا۔

یہ طیارہ دشمن کے علاقے میں گہرائی تک داخل ہو کر ایک ہی وقت میں درجنوں ڈرونز چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طیارے میں جدید میزائل بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ اس کی جارحانہ طاقت میں مزید اضافہ ہو۔عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون بردار طیارہ مستقبل کی جنگوں کا انداز بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی جنگی طریقوں میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…