اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کا بڑا انکشاف

datetime 2  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، اور اب بین الاقوامی ماہرین بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ معروف فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بھارت کی ناکامیوں کو بینقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اُس کے گلے پڑ چکی ہے۔کرسٹوف جیفریلو نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمتِ عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ پاکستان کی تیاری ہر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی۔

ان کے مطابق، پاکستان اب نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اگر انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایسی ایٹمی قوت ہے جو کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔فرانسیسی ماہر نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی سوچ میں انقلابی تبدیلی لانی ہو گی، کیونکہ اس وقت پاکستان سیاسی، دفاعی اور سفارتی ہر میدان میں برتری حاصل کر چکا ہے۔ ان کے بقول، یہ فتح محض سرحدی کامیابی نہیں بلکہ اس کے اثرات بھارت کی اندرونی سیاست اور نریندر مودی حکومت کے بیانیے پر بھی گہرے مرتب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…