اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم، 21 سالہ لڑکی سینیٹر منتخب ہو گئی

datetime 31  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں تاریخ رقم ہوگئی صرف 21 سالہ شارلٹ واکر سینیٹ کی رکن منتخب ہو گئیں۔ وہ آسٹریلیا کی سب سے کم عمر خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ شارلٹ کو لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب کیا گیا، حالانکہ وہ ساتھ آسٹریلیا سے پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں اور ذاتی ووٹوں کی تعداد دیگر چھ منتخب سینیٹرز میں سب سے کم تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سالہ شارلٹ واکر کی کامیابی 2025 کے وفاقی انتخابات میں لیبر پارٹی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث ممکن ہوئی جس کی بدولت پارٹی کو ساتھ آسٹریلیا میں اضافی سینیٹ نشست ملی۔ ان کا چھ سالہ دور 1 جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔نتائج کے اعلان کے بعد این بی سی نیوز کو ایک بیان میں شارلٹ نے کہا: یہ ایک انوکھا احساس ہے، ظاہر ہے دبا بھی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سینیٹر بننا ان کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔شارلٹ واکر 3 مئی 2004 کو ساتھ آسٹریلیا کے شہر ینکالیلا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے وکٹر ہاربر میں واقع انویسٹیگیٹر کالج سے تعلیم حاصل کی۔ شارلٹ ینگ لیبر کی صدر رہ چکی ہیں اور آسٹریلین سروسز یونین میں کام کر رہی تھیں جب انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ہائی اسکول کے بعد اسپیکر لیون بگنیل نے انہیں اپنے مقامی دفتر میں جزوقتی ملازمت دی۔

چونکہ وہ پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں، اس لیے ان کا کامیاب ہونا مشکل سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم، انہوں نے سوشل میڈیا پر میک اپ کرتے ہوئے، مائن کرافٹ گیم کھیلتے ہوئے، اور نوجوان لیبر اراکین کے انٹرویوز کرتے ہوئے سیاسی موضوعات اور پارٹی پالیسیز پر گفتگو کی جس نے نوجوانوں کو بہت متاثر کیا۔شارلٹ نے مہنگائی، طلبہ قرضوں میں کمی، اور تعلیم تک رسائی جیسے اہم مسائل پر آواز اٹھائی۔ وہ لیبر کی دیگر امیدواروں جیسے لوئیس ملر- فراسٹ، پینی وونگ، اور میریل اسمتھ کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ رہیں۔انہوں نے ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گرین پارٹی کے جوردن اسٹیل-جان کا ریکارڈ توڑا، جو 2017 میں 23 سال کی عمر میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…