اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

فضائیہ کی ذلت کے بعد اگلے حملے میں بھارت کا اپنی بحریہ کو آگے کرنے کا اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائی کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی رسوائی کے بعد بھارت نے اپنی بحریہ پر آگے لانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خفت بھری دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مبینہ ”حملے” کی صورت میں بھارت اپنی بحریہ کی مکمل طاقت استعمال کرے گا لیکن پاکستانی افواج نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر” ردعمل دیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر موجود بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان کسی بھی قسم کی شرارت یا غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے تو اُسے بھارتی بحریہ کی آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ وہی آئی این ایس وکرانت ہے جسے پاک بحریہ نے واپس بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اور وہی بھارتی بحریہ ہے جس کی ہمت تک نہ ہوئی ہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک راکٹ بھی فائر کرسکے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، کمزور نہیں۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے روئٹرز کو 12 مئی کا بیان یاد دلاتے ہوئے کہا، ‘پاکستان کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے یا سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔’



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…