پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی

datetime 29  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک)خود کو خطے کی سب سے بڑی طاقت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت، ان دنوں ایک عجیب و غریب صورتحال سے دوچار ہے۔ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی کے دعوے کرنے والا ملک اب اپنے “کاویری جیٹ انجن” جیسے حساس منصوبے کے لیے سوشل میڈیا پر چندہ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ہیش ٹیگ #FundKaveriEngine کے تحت بھارتی صارفین، دفاعی تجزیہ کار اور فضائی ٹیکنالوجی کے شوقین افراد وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیلیں کر رہے ہیں کہ وہ اس پراجیکٹ پر فوری توجہ دیں۔

گویا یہ کوئی قومی سیکیورٹی کا منصوبہ نہیں بلکہ گاؤں کی سطح کا کوئی عوامی منصوبہ ہو جس کے لیے عطیات کی ضرورت پیش آئی ہو۔’آج نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں اس اقدام کو حب الوطنی کا جذبہ قرار دیا جا رہا ہے، مگر بین الاقوامی سطح پر اسے ایک ایسی قوم کی بے بسی سمجھا جا رہا ہے جو ایک جدید اور حساس عسکری ٹیکنالوجی کے لیے درکار وسائل اپنے بجٹ سے فراہم کرنے کے بجائے عوامی چندے پر انحصار کر رہی ہے۔یہ امر نہ صرف بھارتی دفاعی اداروں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ عالمی طاقت بننے کا دعویٰ صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی صلاحیتوں سے پورا کیا جاتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…