پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش، سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناونی چالیں بے نقاب کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق درحقیقت مودی سرکار سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…