ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

قرض میں ڈوبی فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

datetime 27  مئی‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون میں پیش آیا جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پریوین مِتل جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں منعقدہ ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاندان پروگرام کے اختتام کے بعد واپس دیہرادون جا رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مقامی رہائشیوں نے گاڑی میں موجود لوگوں کو پریشانی کی حالت میں دیکھا۔ انہوں نے کوشش کی کہ کار کا دروازہ کھول کر انہیں نکالا جائے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پنیت نامی ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ہمارے گھر کے قریب پیش آیا۔ کسی نے بتایا کہ ایک کار باہر کھڑی ہے جس پر تولیہ ڈالا گیا ہے۔ جب ہم نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بابا کے پروگرام میں آئے تھے اور ہوٹل نہیں ملا، اس لیے کار میں سو رہے ہیں۔ ہم نے انہیں گاڑی ہٹانے کو کہا۔ اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ آپس میں الٹیاں کر چکے تھے، تب ہم نے ایک شخص کو کار سے نکالا۔پنیت نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک فرد کو نکالا تو وہ واحد شخص تھا جو سانس لے رہا تھا، باقی سب بے ہوش تھے۔متاثرہ شخص کے آخری الفاظ سناتے ہوئے پنیت نے کہا کہ اس نے کہا کہ وہ بھی پانچ منٹ میں مر جائے گا کیونکہ اس نے بھی زہر کھا لیا ہے۔

ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعدازاں خاندان کے تمام افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ خودکشی کرنے والے افراد میں 42 سالہ پریوین مِتل، ان کے والدین، اہلیہ، اور تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا) شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہم تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیہ کریں گے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پنچکولہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…