جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

‘ماں میں چور نہیں ہوں’، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی

datetime 27  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک کم عمر طالبعلم نے چوری کے الزام اور تذلیل برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔نجی ٹی وی “جیو نیوز” نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ساتویں جماعت کے طالبعلم کرشندو داس پر ایک دکاندار نے چپس کے تین پیکٹ اٹھانے کا الزام لگایا۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے دکان کے باہر رکھے ہوئے چپس کے پیکٹ زمین پر گر گئے تھے، جنہیں قریبی موجود بچے نے اٹھایا۔مبینہ طور پر دکاندار نے بچے کو چوری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سخت ڈانٹ پلائی، اسے کان پکڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور 15 روپے ادا کرنے کا تقاضا بھی کیا۔ اس پر بچے نے کہا کہ وہ چپس خرید لے گا، مگر دکاندار کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر وہ ایک پیکٹ لے کر وہاں سے چلا گیا۔پولیس کے مطابق جب کرشندو اپنے گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے بھی اسے ڈانٹ دیا اور تھپڑ مارا، جس سے وہ مزید پریشان ہوگیا۔

بعد ازاں دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی دوا پی لی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن افسوسناک طور پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ کرشندو نے اپنی والدہ کے نام ایک خط چھوڑا تھا جس میں اس نے تمام تر واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا: “ماں، میں نے چوری نہیں کی۔ مجھے معاف کرنا، یہ میرے آخری الفاظ ہیں۔”پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور اس افسوسناک سانحے کے بعد دکاندار موقع سے فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…