اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں شراب پر پابندی ہٹانے کی خبریں، حکومت نے صورتحال واضح کر دی

datetime 27  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2034 کے تناظر میں شراب کی پابندی ختم کرنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیاسعودی حکومت نے ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ مملکت فیفا ورلڈکپ 2034 کے انعقاد کے پیشِ نظر شراب پر پابندی نرم کرنے پر غور کر رہی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک سینئر حکومتی نمائندے نے وضاحت کی ہے کہ گزشتہ 72 برسوں سے ملک میں نافذ شراب کی ممانعت پر کسی بھی سطح پر نظرثانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایسی کوئی تجویز کبھی زیر غور ہی نہیں رہی۔اس عہدیدار نے مزید کہا کہ مکہ اور مدینہ جیسے مقدس مقامات کی سرزمین پر شراب کے استعمال یا خرید و فروخت کا تصور بھی ناقابل قبول ہے، کیونکہ یہ اسلامی اصولوں اور روایات کے سراسر منافی ہے۔یہ افواہ ایک غیر معروف شراب سے متعلق بلاگ سے شروع ہوئی تھی، جس کے بعد کچھ بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس کی بازگشت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جس پر سعودی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

عوامی ردعمل میں اس اقدام کو مذہبی شعائر اور سماجی اقدار کے خلاف قرار دیا گیا۔ صارفین نے کہا کہ یہ مملکت کے اسلامی تشخص کو مجروح کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب نے گزشتہ چند سالوں میں کئی نمایاں سماجی اصلاحات کی ہیں۔ ان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، مخلوط تقریبات پر نرمی، اور مذہبی پولیس کے اختیارات میں کمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ تاہم، شراب کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی بدستور قائم ہے۔ملک میں شراب پینا یا اس کی خرید و فروخت کرنا نہ صرف قانونی طور پر جرم ہے بلکہ اس کے خلاف سخت سزائیں بھی مقرر ہیں۔ سعودی حکومت نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ اس قانون میں کسی قسم کی نرمی یا تبدیلی کا کوئی امکان موجود نہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…