پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ (این این آئی )بھارتی ریاست بہار میں شادی کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں منڈپ سے دلہے کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے کارروائی کر کے 9 گھنٹے بعد اسے بازیاب کروالیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بہار کے ضلع گوپال گنج میں ایک شادی کی تقریب بھیانک خواب میں بدل گئی جب دلہا کو شادی کے منڈپ سے رقص کرنے کرنے والے ڈانس گروپ نے اغوا کرلیا، واقعہ اتنا حیران کن اور سنسنی خیز تھا کہ پورا گائوں سکتے میں آ گیا۔سونو کمار شرما کی شادی کی تقریب میں مقامی روایت کے مطابق رقص کی محفل سجائی گئی تھی، جس میں خواجہ سرائوں پر مشتمل گروپ نے پرفارم کیا۔

رات گئے شادی کی رسومات مکمل ہوچکی تھیں اور باراتی محفل رقص سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اسی دوران جب رقاصوں نے پروگرام ختم کرنے کی کوشش کی تو بعض مہمانوں نے اس پر اعتراض کیا اور جھگڑا شروع ہوگیا، بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ایک رقاصہ مسکان زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے کے بعد مسکان نے مبینہ طور پر مزید افراد کو طلب کیا، رات تقریبا 2 بجے ایک گاڑی میں کئی لوگ آئے، شادی کی تقریب پر دھاوا بولا، دلہن کے گھر والوں کو زد و کوب کیا اور دلہا سونو کمار کو منڈپ سے اغوا کر کے لے گئے۔

گھر والے شدید صدمے میں آ گئے اور فورا پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور تقریبا 9 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد دلہا کو بازیاب کروا لیا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈانس گروپ اور شادی کے منتظمین کے درمیان پیسے کے لین دین پر تنازع تھا جو جھگڑے اور اغوا کا سبب بنا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔واقعے کے بعد پورے گائوں میں سناٹا چھا گیا، لوگوں نے کہا کہ ایسا منظر صرف فلموں میں دیکھا تھا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…