جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

وہ یورپی ملک جس نے فلسطینی ریاست کو اگلے ماہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرے گا۔ یہ بات وزیرِاعظم رابرٹ ابیلا نے اتوار کو ایک سیاسی تقریب سے خطاب کے دوران کہی، جہاں انہوں نے عالمی حالات، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران پر گفتگو کی۔رابرٹ ابیلا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غزہ میں جاری ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا صرف سیاسی فیصلہ نہیں، بلکہ یہ انصاف، اصولی موقف اور انسانیت کے احترام کا تقاضا ہے۔وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ مالٹا 20 جون کو اقوامِ متحدہ کی ایک اہم کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یاد رہے کہ اپریل 2023 میں مالٹا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا، تاہم اس کے باوجود ابھی تک باضابطہ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں جن ممالک نے فلسطین کو تسلیم کیا ہے ان میں آئرلینڈ، ناروے، اسپین، آرمینیا، سلووینیا، جمیکا، بہاماس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور بارباڈوس شامل ہیں۔اگرچہ عالمی سطح پر فلسطین کے حق میں حمایت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، تاہم امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جرمنی جیسے کئی بااثر مغربی ممالک اب تک فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ ماہ عندیہ دیا تھا کہ فرانس آئندہ چند مہینوں میں اس حوالے سے فیصلہ کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…