پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کویت نے تقریباً دو دہائیوں کے بعد پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندی اٹھا لی ہے، جس سے پاکستان کے لیے خلیجی روزگار اور کاروباری مواقع کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی شہریوں کے لیے کویت میں ورک ویزا، فیملی ویزا، وزٹ ویزا، سیاحتی ویزا اور کمرشل ویزا دوبارہ دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی ہنر مندوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُن کے لیے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست کا طریقہ کار متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی افراد آسانی سے ویزے حاصل کر سکیں گے۔ اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، کاروبار اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔

فوکل پرسن نے یہ بھی کہا کہ اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لیے سالانہ کوٹہ مقرر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور اس ضمن میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…