اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں طبی رضاکار پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پولیس نے ریاست گجرات کے علاقے رن آف کچھ سے طبی رضاکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے رن آف کچھ میں متعدد طبی خدمات ادا کرنے والے رضاکار ساہ دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کردیا۔

گرفتار کیے گئے طبی رضاکار سے تحویل میں لیے گئے فون کو فورنزک تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پاکستان کو بھارت کی حساس تنصیبات کی معلومات فراہم کی،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے ریاست گجرات میں بھارتی ایئرفورس سمیت دیگر فوجی تنصیبات کی معلومات اور تصاویر کو پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ساہ دیو سنگھ گوہل نے بتایا کہ 2023 میں ادیتی بھردواج نامی خاتون نے ان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان سے رابطہ کرنے والی پاکستانی ایجنٹ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار طبی رضاکار کو مزید تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا جب کہ نامعلوم پاکستانی ایجنٹ کے خلاف بھی مقدمہ دائر کردیا گیا۔

طبی رضاکار کی گرفتاری سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی پولیس نے پنجابی خاتون یوٹیوبر کو بھی پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بھارتی پولیس نے حالیہ دو ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے یوٹیوبرز، طبی رضاکاروں اور عام افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے ایک درجن کے قریب افراد کو پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…