لزبن (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے سے متعلق خبریں سامنے آگئیں۔ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 15.2 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 ارب 84 کروڑ سے زائد) ماہانہ کی ڈیل کی پیشکش کررہا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کو 5 فیصد حصص کی پیشکش بھی کی ہے لیکن یہ معاہدہ محض ایک سال کیلئے ہوگا۔مبینہ طور پر النصر رونالڈو کی خدمات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دیگر اہم پیشکش کرنے کو بھی تیار ہے۔النصر نے 31 دسمبر 2022 کو کرسٹیانو رونالڈو سے 2 سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں پرتگالی کھلاڑی کو سالانہ 200 ملین یورو ادا کیے گئے تھے۔قبل ازیں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاید قطر میں ہونیوالا فیفا ورلڈکپ انکا ا?خری ہو کیونکہ وہ 40 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔