طرابلس (این این آئی )گیارہ سوڈانی پناہ گزین لیبیا پہنچنے کی کوشش کے دوران صحرائے کبری کی گہرائی میں ان کی گاڑی خراب ہو جانے کے بعد پیاس سے ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ علاقے میں پناہ گزینوں اور غیر قانونی تارکین وطن کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو ظاہر کرنے والا ایک نیا المناک واقعہ ہے۔
لیبیا کے مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک انتہائی دشوار گزار صحرائی علاقے میں پیش آیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 15 دیگر افراد زندہ بچ گئے جن کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہیں اس وقت ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔