پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

10 لاکھ کے قریب نوکریاں، بڑی خوشخبری آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوذ ڈیسک )دنیا کے محفوظ اور پُرامن ممالک میں شمار ہونے والے متحدہ عرب امارات میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونے جا رہے ہیں۔ موجودہ سال کے دوران ملک میں تقریباً 10 لاکھ نئی ملازمتیں دستیاب ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو خاص طور پر سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ترقی کا نتیجہ ہوں گی۔عالمی سطح پر ٹریول اینڈ ٹورازم انڈسٹری کی نگرانی کرنے والی تنظیم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (WTTC) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، صرف سیاحت اور سفر کے شعبے میں 26 ہزار سے زائد اضافی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے اختتام تک اس صنعت میں ملازمتوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔WTTC کی سالانہ “اکنامک امپیکٹ ریسرچ” رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی معیشت میں سیاحت کا کردار دن بہ دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ 2025 میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات 228.5 بلین درہم تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ 2019 کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں، اس رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے سال سیاحت اور ٹریول کا شعبہ UAE کی معیشت میں 267.5 بلین درہم کا حصہ ڈالے گا، جو کہ ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا تقریباً 13 فیصد ہوگا۔یہ پیشرفت اس بات کی غماز ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر سے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل بنتا جا رہا ہے، جس کا براہ راست فائدہ وہاں کے روزگار کے مواقع میں اضافہ کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…