پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوذ ڈیسک )جاپان کی مشہور مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کی اس پیشگوئی کے بعد ہزاروں غیر ملکی سیاحوں نے رواں سال جولائی میں جاپان کا سفر منسوخ کر دیا ہے۔ریو تاتسوکی، جنہیں اب جاپان کی “نئی بابا وانگا” بھی کہا جا رہا ہے، اپنی ماضی کی درست ثابت ہونے والی پیشگوئیوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

انہوں نے 2011 میں شمال مشرقی جاپان میں آنے والے توہوکو زلزلے اور معروف گلوکار فریڈی مرکری کی موت کی پیشگی نشاندہی کی تھی۔اب ان کی نئی کتاب “The Future I Saw” میں خبردار کیا گیا ہے کہ جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیانی سمندری علاقے میں ایک طاقتور زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو مبینہ طور پر 2011 کے سونامی سے بھی تین گنا زیادہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔

اس پیشگوئی کے بعد، ہانگ کانگ کی معروف ٹریول کمپنی WWPKG نے بتایا کہ جاپان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔ سونامی کے خدشات نے لوگوں کو اپنے محفوظ سفری منصوبے دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔اگرچہ جاپانی حکومت نے ریو تاتسوکی کی اس پیشن گوئی کو غیر سائنسی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، تاہم چین کے سفارتخانے نے اپریل 2025 میں جاپان میں مقیم اپنے شہریوں کو ممکنہ قدرتی آفات سے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں، جس سے عوامی تشویش مزید بڑھ گئی۔دوسری جانب، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر #July2025Prediction کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے، جہاں صارفین کی آرا منقسم ہیں۔ کچھ لوگ اس انتباہ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے محض اتفاق یا خیالی اندازہ قرار دے رہے ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…