اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا، نریندر مودی کی دھمکی

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوذ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے راجستھان میں انتخابی جلسے کے دوران کہا ہے کہ بھارت اب خاموش نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جس پانی پر ہمارا حق ہے، وہ ہم پاکستان کو نہیں لینے دیں گے۔”انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب کمزور قیادت کے دور سے باہر آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “پاکستان شاید یہ بھول گیا ہے کہ اب یہاں نریندر مودی کھڑا ہے، جس کا سر فخر سے بلند ہے۔ میرا دماغ پرسکون ہے لیکن خون میں اب بارود کی گرمی دوڑ رہی ہے۔

“مودی نے مزید دعویٰ کیا کہ “جو لوگ بھارت کے وقار پر حملہ کرنے نکلے تھے، وہ مٹی میں دفن ہو چکے ہیں، اور جنہیں اپنے ہتھیاروں پر گھمنڈ تھا، وہ ملبے کے نیچے دب چکے ہیں۔”انہوں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر دہشت گرد کارروائی کی بھاری قیمت اسلام آباد کو چکانا پڑے گی، اور اس قیمت کی ادائیگی پاکستانی فوج کرے گی۔مودی نے الزام لگایا کہ رحیم یار خان کا فضائی اڈہ جو سرحد کے قریب واقع ہے، تباہ ہو چکا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بھارتی فوج کی درست حکمت عملی نے اس ایئربیس کو نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا ہے، اور یہ اب “آئی سی یو” میں ہے۔مزید کہا کہ بھارتی حکومت اور مسلح افواج نے ایسا گھیراؤ کیا ہے کہ پاکستان کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ مودی کے مطابق “ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے ہیں، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ جب سندور بارود میں بدلتا ہے، تو اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔

“بھارتی وزیر اعظم نے یاد دہانی کرائی کہ پانچ برس قبل جب بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کی گئی تھی، تو اُس وقت بھی اُن کا پہلا جلسہ راجستھان میں ہوا تھا، اور آج “آپریشن سندور” کے بعد بھی اُن کا پہلا خطاب اسی سرحدی علاقے میں ہوا ہے۔مودی نے کہا، “میں نے اسی دھرتی پر قسم کھائی تھی کہ اس ملک کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا، اور آج میں اپنے وعدے پر قائم ہوں۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…