پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

رافیل گرنے کا رنج، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرانے کا رنج یا سکیورٹی خدشات ہیں کہ فرانس کی جھنڈا بردار فضائی کمپنی ائیر فرانس پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ائیر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی کی پروازیں پاکستانی حدود چھوڑ کر طویل فاصلہ اختیار کرکے منزل تک جاتی ہیں جب کہ ائیر فرانس کی دیگر ممالک کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرتی ہیں۔

کشیدگی کے دوران سوئس ائیر، لفتھانزا، برٹش، امارات اور کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستانی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا اور تمام غیرملکی ائیر لائنز کی پروازیں طویل روٹ سے امرتسر، دہلی، ممبئی اور احمد آباد جاتی تھیں۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کے بعد غیرملکی ائیرلائنز کی پاکستان سے اوور فلائنگ معمول پر آچکی ہے جس کے تحت سوئس، لفتھانزا، برٹش، اتحاد، امارات نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔ بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئے ان بڑی ائیر لائنز کی پروازیں پاکستان کے اوپر سے گزرتی ہیں مگر بھارتی ائیر لائنز کی طرح ائیر فرانس پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرکے طویل فاصلے اختیار کررہی ہے، جس سے ائیر فرانس کی ان پروازوں پر ایندھن کے لاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات آرہے ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…