جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیکسی ڈرائیور کی50 خواتین کے ساتھ زیادتی ،3ہزار ویڈیوز، تصاویر برآمد

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپانی اخبارات یومیوری شمبن اور جی جی پریس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوکیو پولیس کو ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے ہزاروں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ متعدد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ یہ ویڈیوز ملزم کی ذاتی رہائش گاہ اور اس کی ٹیکسی میں خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی تھیں، اور ان میں تقریباً 50 خواتین متاثرہ کے طور پر شناخت کی گئی ہیں۔

ٹوکیو پولیس کے ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ گزشتہ برس اس شخص نے ایک 20 سالہ خاتون کو نیند آور دوا دے کر بے ہوش کیا، پھر اسے اپنے گھر لے جا کر اس کے ساتھ نامناسب حرکات کیں اور سارا واقعہ ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر لیا۔

پولیس نے بدھ کے روز 54 سالہ اس شخص کو جنسی زیادتی اور غیر قانونی طور پر جنسی ویڈیوز بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کے بالوں میں نشہ آور دوا کے اجزاء پائے گئے تھے، جبکہ ملزم کے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات سے 2008 سے موجود ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اس شخص کو ایک خاتون کو نشہ دے کر اس سے 40 ہزار ین چھیننے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اسے کچھ عرصے بعد رہا کر دیا گیا۔ دسمبر میں ایک اور واقعے میں نازیبا حرکات کے الزام میں دوبارہ اسے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے، اور اس پر شبہ ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں سوار ہونے والی خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ پولیس کے مطابق اب تک 50 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے، اور خدشہ ہے کہ مزید متاثرہ خواتین بھی سامنے آ سکتی ہیں۔

یہ واقعہ جاپان میں عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سوالات نے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…