پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں

datetime 17  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹی امور کی امریکی ماہر اور تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے حق میں بات کرتے ہوئے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سکیورٹی امور کی امریکی ماہر اور تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے کہا کہ جس طرح بھارتی مانتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والی ہر بات کے پیچھے پاکستان ہوتا ہے بالکل اْسی طرح پاکستانیوں کو یقین ہے کہ خاص طور پر بلوچستان میں ہونے والے ہر دہشتگرد حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

کرسٹین فیئر نے کہاکہ بھارتی ناظرین اس بارے میں بات نہیں کرتے، یہ سننا بھی نہیں چاہتے کہ کبھی کبھار بھارت حد سے تجاوز کر جاتا ہے۔امریکی دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی صحافی اویناش پالیوال نے اپنی کتاب My Enemy’s Enemy میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد پیش کیے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دیا تھا۔ایک پروگرام میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانیکا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، اسے آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟جواب میں کرسٹین فیئر نے کہا تھا کہ وہ اسے ایک بکواس کے طورپر دیکھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…