اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر،اب انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کافیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لائسنس ہولڈر پاسپورٹ ویزا دکھا کر موقع پر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔انٹرنیشنل مسافروں کولائسنس کاپرنٹ بھی موقع پر فراہم کردیا جائےگا۔
ٹریفک کیاسک سے شہری لرنرلوکل و انٹرنیشنل لائسنس رینیو بھی کروا سکیں گے۔ٹریفک کیاسک میں 24گھنٹےمتعلقہ تمام آن لائن سہولیات بھی فراہم ہونگی ،ابتک شہر میں 2ٹریفک کیاسک کاآغاز افشاں چوک ،فورٹریس سٹیڈیم کردیا گیا۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شہر میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 10 کردی جائے گی۔اگلے مالی سال میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 100تک بڑھائی جائے گی۔ٹریفک کیاسک کی تنصیب کےلئے ایئرپورٹ حکام کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔