نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔4 بھارتی عہدیداروں نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پہلگام حملے کے بعد پاکستان کیخلاف کئے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں گے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی ،تجارت اور ویزا پابندی شامل ہیں۔