منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، دہلی ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ

datetime 8  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔بھارتی سرکاری میڈیا پریس نے بتایا کہ دہلی ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی کل 90 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں 5 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔بھارت کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ پروازیں ایئرپورٹس کی بندش کے نتیجے میں منسوخ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز سے پاکستان کے جوابی حملے کے خوف سے ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 27 ایئرپورٹس بند کررکھے ہیں۔شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا تھا کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سری نگر، لیہہ، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، شملہ، دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر، کشن گڑھ، بھودرہ، راجستھان، کانڈلا، کیشود اور بھوج ہوائی اڈے بند رہیں گے۔دی ہندو نے کہا کہ ان میں سے بہت سے ہوائی اڈے ایئر لائنز اور انڈین ایئر فورس مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…