ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی، ٹرمپ کا حیران کن بیان آگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے مسائل خود ہی سلجھا لیں گے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ، جو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے، نے مقبوضہ کشمیر میں جاری دیرینہ تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات پر تبصرہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ان سے براہ راست کوئی رابطہ کریں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پر جاری کشیدگی کوئی نئی بات نہیں، یہ تنازعہ “ہزاروں سال” پرانا ہے، بلکہ ان کے بقول “یہ مسئلہ ڈیڑھ ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے سے چلا آ رہا ہے۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان دراصل تنازعے کی شدت اور حساسیت کو اجاگر کرنے کے لیے تھا، کیونکہ حقیقت میں پاکستان اور بھارت کو آزادی حاصل کیے ہوئے ابھی 80 برس بھی مکمل نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آخر کار دونوں ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے مسائل حل کر ہی لیں گے۔ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ سے تناؤ رہا ہے۔”

دوسری جانب، حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ایک تفریحی مقام پر پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بھارتی حکومت نے اس واقعے کا الزام پاکستانی عناصر پر عائد کیا ہے، تاہم پاکستان نے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…