جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فوجی کی سر عام نریندر مودی کو گالیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 25  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے ہی ملک کے فوجیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی فوجی حکومت اور وزیراعظم کو کھلے الفاظ میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

“آج نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوجی نے ویڈیو پیغام میں غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نہ دینے پر سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں وہ بھارتی وزیراعظم کو برا بھلا کہنے کے ساتھ ساتھ انصاف کا تقاضا کرتے بھی نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں فوجی کے ساتھ اس کے دیگر ساتھی بھی موجود ہیں، جو خاموشی سے اس کی باتیں سن رہے ہیں۔ فوجی نے گلہ کیا کہ جب وہ پاکستان کی سرحد پر موجود تھے تو بھارتی میڈیا چائے پینے کی خبروں کو نمایاں کر رہا تھا، لیکن ملک میں ان جیسے سپاہیوں کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔

مزید برآں، مذکورہ فوجی نے کہا کہ اگر بھارتی وزراء انصاف فراہم نہیں کر سکتے تو کیا وہ پاکستان کے وزیراعظم سے انصاف مانگے؟ اُس نے کہا کہ سیاست کو میدانِ جنگ میں نہ گھسیٹا جائے اور اگر حکومت ملک سنبھالنے کے قابل نہیں تو اسے چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ ایسے حکمران فوج کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے ہیں اور فوجیوں کے ساتھ برتاؤ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…