جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

’’جو غیر ملکی یہ کام کریں گے میں انہیں پیسے اور ٹکٹ دوں گا اور پھر۔۔‘‘ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی مہاجرین کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت جو افراد اپنی مرضی سے امریکہ چھوڑیں گے، انہیں مالی معاونت اور واپسی کا فضائی ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔

ایک انٹرویو کے دوران امریکی ٹی وی چینل فاکس نوٹیسیاس سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے افراد کو واپس آنے کا قانونی موقع دینے پر بھی غور کر رہے ہیں، بشرطیکہ وہ اچھے شہری ثابت ہوں اور ملک کو ان کی ضرورت ہو۔

ٹرمپ نے کہا: “ہم انہیں کچھ رقم دیں گے، واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیں گے، اور اگر وہ ذمہ دار اور نیک چلن نکلے تو انہیں قانونی طور پر امریکہ بلایا جا سکتا ہے۔”

یہ اقدام ٹرمپ کی پہلے کی امیگریشن پالیسی کے مقابلے میں نرم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ ماضی میں وہ زبردستی ملک بدری کے حامی تھے، لیکن اب ان کی پالیسی رضاکارانہ واپسی پر مرکوز نظر آتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں اُن افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ “ہم قاتلوں کو ملک سے نکال رہے ہیں”، ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا۔

اس منصوبے کو “سیلف ڈیپورٹیشن پروگرام” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی طور پر موجود افراد کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ خود واپس چلے جائیں اور بعد ازاں قانون کے دائرے میں رہ کر دوبارہ امریکہ آنے کا راستہ تلاش کریں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہوٹلوں اور زرعی شعبے کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے پیشِ نظر وہ بعض تارکین وطن کو دوبارہ قانونی طریقے سے واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔ “فارمز پر مزدور دستیاب نہیں، اور کسانوں کے لیے یہ بڑا ریلیف ہو سکتا ہے۔”

امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ رضاکارانہ واپسی کے خواہش مند ہوں تو امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی ایپ کے ذریعے اپنا اندراج کروائیں۔

ٹرمپ نے زور دے کر کہا، “ہم یہ عمل ان کے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں، اور ہمارا ارادہ ہے کہ قانون کے مطابق ہم ان کے ساتھ تعاون کریں۔”



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…