پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 14  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام میری پرل زیلمر رابنسن ہے جو اپنے غیر معمولی بڑا منہ کھولنے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 7.23 سینٹی میٹر سے 7.33 سینٹی میٹر تک منہ کھول سکتی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا منہ 6.52 سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔

خاتون نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سات بہن بھائی ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے منہ میں مالٹا اور لائٹ بلب ڈال کر انہیں تنگ کرتی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی اس غیر معمولی صلاحیت سے واقف تھیں لیکن کبھی کوئی خاص توجہ نہیں دی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ دنیا کا سب سے بڑا منہ کھولنے کا ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے جسے توڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنا نام بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…