اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طالبعلم نے گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر ہوسٹل لانے کی کوشش کی، سیکیورٹی نے پکڑ لیابھارت کی او پی جندل یونیورسٹی میں ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جہاں ایک طالبعلم نے اپنی گرل فرینڈ کو لڑکوں کے ہوسٹل میں لانے کے لیے اسے ایک بڑے سیاہ سوٹ کیس میں بند کر کے چھپانے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی کی بروقت کارروائی سے اس کی یہ چال کامیاب نہ ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب سیکیورٹی گارڈز مشکوک بیگ کو کھولتے ہیں تو اس میں سے ایک لڑکی باہر نکلتی ہے، جو تکلیف دہ انداز میں جھکی ہوئی بیٹھی ہوتی ہے۔ وہ باہر نکلتے ہی حیرت سے ارد گرد کا جائزہ لیتی ہے۔یہ واقعہ مبینہ طور پر یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پیش آیا، اور ویڈیو کسی دوسرے طالبعلم نے ریکارڈ کی جو اب انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گارڈز کو اس بیگ کے مشکوک ہونے کا کیسے علم ہوا، لیکن بعض ذرائع کے مطابق جب سوٹ کیس کو کسی سخت سطح سے ٹکرایا گیا تو اس کے اندر سے ایک چیخ سنائی دی، جس پر سیکیورٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ کو چیک کیا۔لڑکی کون تھی، اور کیا وہ اسی یونیورسٹی کی طالبہ تھی یا باہر سے آئی تھی؟ اس بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی تاحال کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی طالبعلم کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے “فلمی لو اسٹوری” قرار دیا، جبکہ کچھ نے مذاقاً کہا کہ سوٹ کیس بنانے والی کمپنی کو چاہیے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنے اشتہار میں شامل کرے۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “اب سوٹ کیس صرف سفر کے لیے نہیں، محبت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے!” جبکہ ایک اور نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “ہمارے ہوسٹل میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ ہو چکا ہے!”