منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

وہ خاتون جس نے اپنے پالٹو کتوں کے ملبوسات پر ساڑھے 7 کروڑ روپے خرچ کردیے

datetime 11  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی خاتون نے اپنے پالتو کتوں کے لیے لاکھوں یوآن خرچ کر ڈالے،شنگھائی کی رہائشی ایک خاتون نے اپنے تین پالتو کتوں کی دیکھ بھال اور فیشن کے شوق میں 20 لاکھ یوآن (یعنی پاکستانی 7 کروڑ روپے سے زائد) خرچ کر دیے۔ خاتون نے نہ صرف ان کے لیے ہزاروں ملبوسات خریدے بلکہ ایک باقاعدہ وارڈروب بھی بنوایا۔اگرچہ خاتون کا اصل نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم وہ سوشل میڈیا پر yikemochi” کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

ان کے تین پالتو کتوں میں 6 سالہ موچی، 5 سالہ ملکی، اور 3 سالہ پیگی شامل ہیں۔Yikemochi کے مطابق، ان کے دو کتے ہیئر کلپس پہنتے ہیں جبکہ ایک ان چیزوں کا شوقین نہیں۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے پالتو جانوروں کے لیے تیار کردہ فیشن وارڈروب، جیولری اسٹینڈ اور دیگر لوازمات کی جھلکیاں بھی دکھائیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اب تک اپنے کتوں کے لیے تقریباً 2500 سے زائد اشیاء خرید چکی ہیں جن میں قیمتی جیکٹیں، جمپرز، اسکرٹس، اور ڈزنی تھیم پر مبنی لباس شامل ہیں۔ ان ملبوسات کی قیمت 3000 سے 5000 یوآن تک ہے۔

وارڈروب میں ہیئر کلپس، دھوپ کے چشمے، مصنوعی پلکیں، اور چھوٹے چھوٹے ہینڈ بیگز بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر کوریا اور جاپان سے شاپنگ کرتی ہیں جبکہ کچھ خاص اشیاء اٹلی سے آن لائن آرڈر کی گئی ہیں۔ان کے پالتو کتے صرف گھر میں ہی نہیں بلکہ باغات، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر بھی کیمروں کا سامنا بڑے اسٹائل سے کرتے ہیں، جیسے کوئی ماڈل شوٹ کروا رہا ہو۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون نے اپنی آمدنی کے ذرائع پر کوئی روشنی نہیں ڈالی، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…