پٹنہ(این این آئی)بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرنے والوں کے ہر خاندان کو4لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے بہار کے 13 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔