بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پا کستانی پاسپورٹ بنوانا مشکل ہو گیا،اب ہر کسی کو پاسپورٹ نہیں ملے گا

datetime 10  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجرا کے لیے مجوزہ نئی شرائط کے قانونی پہلو مکمل کیے جائیں تاکہ گداگری اور غیرقانونی ہجرت جیسے مسائل کی مؤثر طور پر روک تھام کی جا سکے۔

یہ ہدایات انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن میں ایک اہم اجلاس کے دوران دیں، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ بھی شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ کے لیے نئی شرائط نہ صرف غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیں گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر بھی اجاگر ہوگا۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ بیرونی دنیا کو پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کا پیغام دے گا، جبکہ وزیر داخلہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ جن افراد کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں حال ہی میں نصب کی گئی چھ نئی ایم آر پی اور دو ای-پاسپورٹ مشینوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کی تنصیب پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی، جو ان مشینوں کی تنصیب میں معاونت کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید مشینوں سے پاسپورٹ کے اجرا کا عمل مزید تیز ہوگا اور دفتر کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی، جس سے درخواست کا عمل آسان ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…