اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوبز کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں، رابعہ انعم

datetime 9  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے دعوی کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور ان کی بیویاں چپ چاپ برداشت کرتی ہیں۔رابعہ انعم نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے پوڈکاسٹ کے دوران یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ماضی میں ندا یاسر کے مارننگ شو سے کیوں اٹھ کر چلی گئی تھیں اور یہ کہ ان کی ندا یاسر سے کبھی کوئی دشمنی رہی ہی نہیں اور اب ان کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔اسی شو میں رابعہ انعم نے بتایا تھا کہ وہ خواتین پر تشدد اور گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے میں متحرک رہی ہیں، انہوں نے ایک فیصلہ لیا اور مہم چلائی، اس لیے اب وہ کسی بھی صورت میں گھریلو تشدد کرنے والوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتیں۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری کے بہت سارے مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ایسے بہت سارے جوڑوں کو جانتی بھی ہیں۔ٹی وی میزبان کے مطابق شوبز انڈسٹری کے جو شوہر اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں، ان کی بیویاں چپ چاپ برداشت کر رہی ہیں، انہوں نے کبھی شکوہ یا شکایت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب تشدد برداشت کرنے والوں کی بیویاں خاموش ہیں، انہیں کوئی مسئلہ نہیں، وہ گھریلو تشدد برداشت کر رہی ہیں، تو وہ کون ہوتی ہیں، انہیں آواز اٹھانے کے لیے آمادہ کرنے والی؟رابعہ انعم کے مطابق وہ چیمپیئن نہیں ہیں کہ ہر کسی کے پاس جاکر انہیں آواز بلند کرنے کا کہے، جب وہ خود برداشت کر رہی ہیں اور اس بات سے خوش ہیں تو انہیں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے بے انتہا مرد اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور یہ سب کچھ بند کمروں میں چپ چاپ ہو رہا ہے۔

اگرچہ انہوں نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری کے شوہر اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اور ان کی بیویاں چپ چاپ تشدد برداشت کرتی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا بھی نام نہیں لیا۔رابعہ انعم کے دعوے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جوڑیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں جب کہ ماضی میں فیروز خان اور محسن عباس حیدر جیسے اداکاروں پر ان کی بیویاں طلاق کے بعد گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…