ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

جعلی کارڈیالوجسٹ نے 15 دل کے آپریشن کر ڈالے

datetime 7  اپریل‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال میں جعلی کارڈیالوجسٹ نے 15 دل کے آپریشن کر ڈالے جس سے کئی اموات ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں واقع مشن اسپتال میں ایک انتہائی چونکا دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا جہاں ایک شخص جو کارڈیالوجسٹ (ماہرِ امراضِ قلب)ہونے کا دعوی کرتا تھا اس نے صرف 2 ماہ کے اندر 15 دل کے آپریشن کیے جن میں سے کئی مریضوں کی اموات ہوگئیں، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ شخص دراصل جعلی ڈاکٹر تھا۔

ملزم کی شناخت نریندر یادو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خود کو لندن کے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جان کیم کے طور پر پیش کیا۔ نریندر یادو کے خلاف فروری 2025 میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو شکایت موصول ہوئی، جس میں دعوی کیا گیا کہ مریضوں کی اموات غلط علاج کی وجہ سے ہوئیں۔واقعے کے بعد سے نریندر یادو لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ضلع کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مکیش جین اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وکرم چوہان نے اب تک 2 اموات کی تصدیق کر دی ہے، جنہیں مبینہ طور پر جعلی ڈاکٹر کی غفلت سے جوڑا جا رہا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…