جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میانمار میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 700 ہو گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگون(این این آئی )میانمار میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 700 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1670 تک پہنچ گئی ہے۔میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے، یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے۔

پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…