اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق ورلڈ باکسر خاتون کا تھانے میں شوہر پر حملہ، ویڈیو وائرل

datetime 26  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی سابق ورلڈ چیمپئن باکسر سویتی بُورا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا پر حملہ کر دیا۔ویڈیو میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کو اپنے شوہر پر حملہ آور ہوتے اور شور شرابہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے کے وقت دیپک نواس ہودا کرسی پر بیٹھے رہے، اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان عدالت میں طلاق کا کیس چل رہا ہے۔

سویتی بورا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں شوہر پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سویتی نے دعویٰ کیا کہ شوہر نے ایک لگژری کار مانگی تھی جو دے دی گئی، لیکن اس نے پھر بھی اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور مزید رقم کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ سویتی بورا اور دیپک کی شادی 2022ء میں ہوئی تھی، دیپک ہودا ایک مشہور کبڈی کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 2016ء کے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 2014ء کے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…