بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

یوٹیوب دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے والا تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچ گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔

راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف سے چیخنے لگے۔رپورٹ کے مطابق راجا بابو کی چیخ و پکار سن کر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی ہے تاہم وہ حالیہ دنوں میں دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھے۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ آیا تو انہوں نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…