ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد سفاک بیوی عاشق کیساتھ پہاڑی علاقے گھومنے چلی گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کے مطابق، مرچنٹ نیوی کے افسر سوربھ راجپوت کو اس کی بیوی مسکان رستوگی اور اس کے آشنا ساحل شکلا نے بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار کر اس کی لاش کے 15 ٹکڑے کر دیے اور انہیں سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سوربھ اور مسکان کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک پانچ سالہ بیٹی بھی ہے۔ 2020 میں سوربھ نے مرچنٹ نیوی میں نوکری اختیار کی، جس کی وجہ سے اسے اکثر گھر سے دور رہنا پڑتا تھا۔ اسی دوران، اس کی بیوی نے اپنے پڑوسی ساحل شکلا کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔ کچھ عرصہ قبل جب سوربھ کو اپنی بیوی کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑے ہونے لگے۔

رپورٹس کے مطابق، 4 مارچ کو مسکان نے اپنے شوہر کے کھانے میں بے ہوشی کی دوا ملا دی، جس کے بعد جب وہ بے سدھ ہو گیا تو اس نے ساحل شکلا کو بلا کر سوربھ کے سینے پر چاقو سے کئی وار کروائے۔ اس دوران ان کی کم سن بیٹی دوسرے کمرے میں سو رہی تھی۔ قتل کے بعد دونوں ملزمان نے لاش کو باتھ روم میں لے جا کر تیز دھار آلے سے 15 حصوں میں کاٹا اور پھر ایک بڑے پلاسٹک کے ڈرم میں ڈال کر سیمنٹ سے بھر دیا، تاکہ کسی کو اس کی موجودگی کا پتہ نہ چلے۔

قتل کے بعد مسکان نے اپنی بیٹی کو والدین کے گھر چھوڑا اور ساحل شکلا کے ساتھ شملہ کی سیر پر روانہ ہو گئی۔ تاہم، اس کی ماں کو اس پر شک ہونے لگا۔ بار بار سوال کرنے پر مسکان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد اس کے والدین نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس تفتیش کے دوران، مسکان نے شوہر کے قتل کا مکمل اعتراف کر لیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ مسکان اور اس کے ساتھی ساحل شکلا کو گرفتار کر لیا اور لاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے ہیں۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…