نئی دہلی (این این آئی)مرے ہوئے باپ کی بیٹے کی شادی میں شرکت کی ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک انوکھی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دلہا کے آنجہانی والد کو شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا، یہ جذباتی لمحہ دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے اور کئی افراد آبدیدہ ہو گئے۔
یہ منظر درحقیقت مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے دلہے کے والد حقیقت میں شادی کی تقریب میں موجود تھے، حالانکہ وہ کافی عرصہ قبل انتقال کر چکے تھے۔